حکومت کے بیانیہ میں کوئی صداقت نہیں، عدنان اصغر ہنجرا

  حکومت کے بیانیہ میں کوئی صداقت نہیں، عدنان اصغر ہنجرا

  

 لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغرہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت کے بیانیہ میں کوئی صداقت نہیں ان کا بیانیہ جھوٹ کا پلندہ ہے الیکشن کے وقت عوام کو نیاپاکستان کا جھانسہ دے کر عوام کو گمراہ کرکے الیکشن کو ہائی جیک کیا۔ عوام کو بتایا کہ آپ کو ریلیف ملے گا۔ اورریلیف کی خاطر عوام نے ان کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔ مگرریلیف تودورکی بات انہوں نے عوام کو ذلیل ورسواکرنے میں کوئی کثرنہیں چھوڑی مہنگائی، غربت، بے روزگاری کی دلدل میں عوام کو دھکیل دیا۔ اوپرسے  اضافی ٹیکس لگا کر عوام کے منہ سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی گئی۔

 اگرالیکشن میں عوام گمراہ نہ ہوتی اورمیاں نوازشریف کے بیانیہ پر عملدرآمدکرتے ہوئے ووٹ کوعزت دیتی تو حالات مختلف ہوتے۔ مگرعوام کو پاکستان کا ایسانقشہ دکھایاگیا کہ ہم پاکستان کی تقدیربدل کررکھ دیں گے۔ لوگ بلیک میل ہوئے اوران کو ووٹ دیا۔ حکومت میں آتے ہی انہوں نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دباکررکھ دیا۔ تاکہ لوگ اٹھ نہ سکیں۔ اب عوام اس حکومت سے چھٹکاراچاہتے ہیں اس لیے وہ مریم نوازشریف کو عزت دے رہے ہیں۔ مریم جہاں بھی جاتی ہیں عوام کا ٹھاٹھے مارتاہواسمندران کے ساتھ مل جاتاہے۔ جوحکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انشاء اللہ اگلی وزیراعظم مریم نوازشریف منتخب ہوکر عوام کو اس مہنگائی، بے روزگاری کی دلدل سے نکالیں گی اور عوام کو ان کے مسائل سے چھٹکارا دلوائیں گے۔ عوام میاں نوازشریف کے بیانیہ پرعمل کرتے ہوئے ووٹ کو عزت دیں اورمسلم لیگ(ن) کو کامیاب کروائیں تاکہ ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوسکیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -