گستاخانہ خاکے غیر مسلم قوتوں کی سازش ہے،علامہ محمد اصغر نورانی

گستاخانہ خاکے غیر مسلم قوتوں کی سازش ہے،علامہ محمد اصغر نورانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی امیر علامہ محمد اصغر نورانی نے کہا کہ اسلامیان پاکستان کو بالخصوص اور مسلم امہ کو بالعموم دو طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔خارجی مسائل اور داخلی مسائل، خارجی مسائل میں یورپ اور دیگر غیر مسلم ممالک میں قرآن مجید کی توہین، نبی کریم ؐکی شان اقدس میں گستاخان خاکے اور اسلام مخالف پروپیگنڈہ سر فہرست ہے۔ اس سلسلہ میں ہم حکومت سے کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کی انبیاکرام ؑ، مقدس شخصیات اور مذہبی شعائر کے تحفظ کے بین الاقوامی سطح قانون سازی کی جائے۔

گذشتہ روز شرقپور شریف سے آئے ہوئے علماء کے ایک  وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺآپ کے اصحاب واہلبیت کی محبت ایمان کا تقاضا اور اس کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔ فرانس میں ایک مرتبہ پھر نبی کریم ﷺ کے توہین آمیز خاکون کی اشاعت کا اعلان، عالمی امن وسلامتی کو سبوتاژ کرنے کا سبب ہے۔ جس سے پوری مسلم امہ میں شدید تشویش پائی گئی ہے۔ عالمی راہنما بالخصوص مسلم حکمران اس کے سد باب کیلئے اپنا کردار ادا کریں وگرنہ پوری دنیا میں اس پر شدید احتجاج ہو گا۔ او رمسلم امہ اپنا شدید رد عمل دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -