اے پی سی کا ایجنڈا عوامی مسائل کے حل کی بجائے کرپشن کیسز کا خاتمہ ہے،جاوید قصوری

  اے پی سی کا ایجنڈا عوامی مسائل کے حل کی بجائے کرپشن کیسز کا خاتمہ ہے،جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کا ایجنڈا، عوام کو درپیش مسائل کی بجائے کرپشن کیسز کے خاتمے اور ذاتی مفادات تک محدود ہے۔ جماعت اسلامی کسی بھی ایسے فورم پر نہیں بیٹھے گی جہاں عوامی ایجنڈا سرفہرست نہ ہو۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی صرف اور صرف کرپشن کے مقدمات کا خاتمہ چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 انہوں نے کہا کہ دونوں اپوزیشن کی جماعتوں نے ملک و قوم کو نظر انداز کیا اور اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک و قوم کو جس کسی نے بھی لوٹا ہے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے ہر اس شخص کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ خواہ ا س کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہو۔ پاکستان میں دوہرے معیار قابل قبول نہیں