شکار کوقانون کے مطابق فروغ دیا جا رہا ہے، صمصام بخاری

  شکار کوقانون کے مطابق فروغ دیا جا رہا ہے، صمصام بخاری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) وائلڈ لائف بورڈ پنجاب کا اجلاس گزشتہ روز صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز صمصام بخاری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنگلات, جنرل اسفند یار, ڈی جی وائلڈلائف،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا، وائلڈلائف بورڈ، 31 کورپس، رینجرز، محکمہ فنانس کے نمائندگان نے شرکت کی۔صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز صمصام بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ملکی تاریخ کے پہلے نیچرل ہسٹری میوزیم کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔قانونی شکار کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکار کے لائسنس کو مالی سال سے منسوب کر دیا گیا ہے، لائسنس کی تجدید پانچ سال تک کی جاسکے گی۔چیتے کو ہلاک کر نے پر سخت پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔ تحفظ شدہ حلال جنگلی پرندوں کی خریدوفروخت اور شکار پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -