مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ کا لاہور میوزیم کا مطالعاتی دورہ

  مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ کا لاہور میوزیم کا مطالعاتی دورہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)نارووال یونیورسٹی،سنٹرل پنجاب یونیورسٹی،سپیرئیریونیورسٹی،نمل یونیورسٹی اورایم اے او کالج کی انٹر ن شپ کے لئے آئے طلبہ وطالبات نے لاہور میوزیم کا مطالعا تی دورہ کیا۔اس موقع پر پی آر او صوبیہ نے لاہور میوزیم کا وزٹ کرایا اوریہاں رکھے نوادرات کی ہسٹری بارے آگاہی دی۔ طلبہ و طالبات نے اپنے دورے کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیا۔ بعد ازاں طلبہ کے وفد نے عینک والا جن ڈرامہ کے مشہور کردار ہامون جادوگرحسیب پاشا سے ملا قات کی۔

 حسیب پاشا نے وفد کو بتایا کہ ماضی کے اس ڈرامہ نے کامیابی کے جھنڈے بلندکر کے تاریخ رقم کی۔آ ج   بھی شائقین اس ڈرامہ کو نشر مکرر کے طور پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامہ نے بچوں اور بڑوں میں نیک بدی کا درس دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نادار فنکاروں کی مالی معاونت کر رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -