وہاڑی:یوٹیلٹی سٹورز پرآٹا، گھی، چینی سمیت متعدد اشیاء ختم 

وہاڑی:یوٹیلٹی سٹورز پرآٹا، گھی، چینی سمیت متعدد اشیاء ختم 

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) ضلع بھرکے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی،آٹا،گھی سمیت متعدد اشیاء نایاب ہوگئیں،غریب شہری ضرورت کی اشیاء خریدنے کے لئے پریشان ہوگئے شہریوں ناصر، علی،رضوان،مقبول،ہارون،احمد،کاشف،عامر ودیگر نے ویئر ہاوس انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر آئے روز ضرورت اشیاء آٹا،(بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

گھی،چینی سمیت متعدد اشیاء ختم رہتی ہیں یوٹیلٹی سٹورز ملازمین نے خالی الماریوں میں صابن سرف سجا رکھے ہیں جب ان سے چیزوں کا پوچھا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ ویئر ہاوس سے نہیں ملی شہریوں نے الزم لگایا کہ ریجنل مینجر اور ویئر ہاوس انتظامیہ وہ سٹاک خریدنا بند کر دیتے ہیں جن میں ان کو مبینہ طور کمیشن نہیں ملتا یوٹیلٹی سٹورز پر سٹاک کا نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ انتظامیہ کرپٹ اور نااہل ہے جو اپنے مفادات کے پیش نظر سودابازی کرتی ہے انہیں شہریوں کو پیش آنے والے مسائل کا کوئی احساس نہیں شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کمیشن خور انتظامیہ کا محاسبہ کریں اور یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنانے کے اقدامات کریں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -