اپوزیشن کا اے پی سی شو فلاپ  ثابت ہوا،شیر بہادر خان

    اپوزیشن کا اے پی سی شو فلاپ  ثابت ہوا،شیر بہادر خان

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنماشیر بہاد خان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اے پی سی اپوز یشن کا فلا پ شو ثا بت ہو ا،پی پی اور ن لیگ کی قیادت جمہوری حکومت کیخلاف سازشیں کررہی ہے جو قابل مذمت ہے،وزیراعظم عمران خان کی انتھک محنت اور کاوشوں سے پاکستان اپنے پاں پر کھڑا ہو چکا ہے، پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ماضی کی حکومتوں کے لئے ہوئے قرضے پی ٹی آئی کی حکومت واپس کررہی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ منفی پروپیگنڈا کرنے والے شرپسند کرپٹ ٹولے کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری اور عوام کے بنیادی مسائل بھی حل کرے گی، تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -