ڈیمو کریسی ایوارڈ کی خان گڑھ انٹری، جیالوں کازبردست جوش وخروش

  ڈیمو کریسی ایوارڈ کی خان گڑھ انٹری، جیالوں کازبردست جوش وخروش

  

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر باباے جمہوریت نوابزادہ نصرااللہ خان کی خدمات کے پیش نظر دیاجانے والا ڈیموکریسی ایوارڈ وصول کرکے خانگڑھ پہنچایاگیا 15ستمبر جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر پپس ہال اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں دنیا بھر سے سفیروں، سیکرٹریز، میڈیا مالکان اور ایم این(بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

 ایز نے شرکت کی۔تقریب میں جمہوریت کی بقا اور جمہوریت کیلیے کی جانیوالی نوابزادہ نصرالللہ خان مرحوم کی جدوجہد اور کاوشوں کو سراہاگیا۔اور جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر ڈیموکریسی ایوارڈ نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے نام کیا گیا۔ڈیموکریسی ایوارڈ کو نوابزادہ نصراللہ خان کے صاحبزادے ممبر نیشنل اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہاتھوں وصول کیا۔ڈیموکریسی ایوارڈ وصول کرنے کے بعد جب گزشتہ دن نوابزادہ افتخار احمد خان خانگڑھ پہنچے تو پیپلز پارٹی مظفرگڑھ کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک نعیم رزاق جھانب کی رہائشگاہ جھانب ہاوس خانگڑھ میں نوابزادہ افتخار احمد خان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔جسمیں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے نوابزادہ افتخار احمدخان کو پھولوں کے ہار پہناے اور تقریب میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پرمرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کے نام ڈیموکریسی ایوارڈ خانگڑھ کی عوام کیلیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اس ایوارڈ سے نوجوان نسل جمہوریت کیلیے نوابزادہ نصرااللہ خان کی جدوجہد سے روشناس ہوگی۔تقریب میں نوابزادہ عمران خان،ملک عبدالرزاق جھانب،شیخ طارق قریشی،ملک نوید رزاق جھانب،انجینئر ملک وسیم رزاق جھانب،مہر شاکرسیال،ملک حسنین مالی،ملک یعقوب مونڈا،ملک اللہ وسایا مصرا،شیخ شعیب،شیخ زرغام،ملک توقیر مونڈا،شیخ فیصل،ملک مجاہد ایڈووکیٹ،ڈاکٹر تنویر رزاق جھانب،ثقلین تھہیم،محمد ساجد،سید رئیس شاہ،محمد فاروق اور دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

انٹری 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -