پنجاب میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ضرورت ہے،انعام الحق سلیم

  پنجاب میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ضرورت ہے،انعام الحق سلیم

  

 لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصا ف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈر یشن کے رہنما انعام الحق سلیم  نے کہا ہے کہ پنجاب میں سپور ٹس کے میدان آباد کرنا ہونگے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں وہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں انہیں اسپورٹس کے میدان میں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔جب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نوجوان منفی سرگرمیوں سے محفوظ ہونگے اسکے علاوہ کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے جو انہیں عملی زندگی میں کام آتا ہے ہمارے نوجوان با صلاحیت ہیں محض انہیں کھیلوں کے مواقع ملنے کی ضرورت ہے، ہم نے اسپورٹس کے شعبے کو ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی بڑے پیمانے پر کام کیے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -