گستاخ عناصرکیخلاف جدوجہد جاری رہے گی، علماء کااعلان 

  گستاخ عناصرکیخلاف جدوجہد جاری رہے گی، علماء کااعلان 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)اصحاب پیغمبر عشق و وفاء، ایثار و قربانی، رضائے الہٰی اور فدائیت کا استعارہ ہیں، انہیں کی برکت سے آج ہم مسلمان ہیں، انسانیت کو تمام بھلائیاں حضرات صحابہ کرام واہلبیت اطہار کی برکت سے نصیب ہوئیں، دین کی حفاظت کا سہرا بھی حضرات صحابہ (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

کرام کے سر ہے، مقدس شخصیات کی توہین ہرگز برداشت نہیں، پاک دھرتی پر گستاخیاں ناقابل برداشت ہیں۔24ستمبر مارچ کو حضرات صحابہ سے محبت کے اظہار کے لیے لاکھوں فرزندان توحید جمع ہوں گے، ملکی تاریخ کا عظیم اجتماع ہوگا، پرامن اور منظم اجتماع ملک بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا، اجتماع جملہ مکاتب فکر کے اتحاد کا مظہر ہوگا، دیوبندی، بریلوی اہلحدیث ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کریں گے، اہل اسلام کی آنکھیں اپنے محبوب قائد مفتی منیب الرحمن، مولانا ڈاکٹر عادل خان، مولانا محمد حنیف جالندھری، قاری زواربہادر، پروفیسر ساجد میر، مولانا حامد سعید شاہ کاظمی،علامہ فاروق احمد خان سعیدی، علامہ خالد محمود ندیم، مولانا زبیراحمد صدیقیؔ کو ایک اسٹیج پر دیکھ کر ٹھنڈی ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت اتحاد کے زیر اہتمام 24ستمبر مارچ ناموس صحابہ واہلبیت مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف اضلا ع میں منعقدہ علماء کنونشنز سے مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا سید کفیل شاہ بخاری، مولانا زبیراحمد صدیقیؔ نے خطاب میں کیا۔  شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد، مولانا عبدالمجیدچوک سرور شہید، مولانا محمد عاصم نے مدرسہ احیاء العلوم مظفرگڑھ میں ضلع مظفرگڑھ کے علماء ومشائخ،مولانا کفیل شاہ بخاری اور مولانا زبیراحمدصدیقیؔ،مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی، مولاناقاضی قمرالصالحین،قاری جمیل الرحمن بہلوی،مولاناسعدطاہر، نے ظہر کے بعد شاہی جامع مسجد شجاع آباد میں علماء ومشائخ کنونشن سے خطاب کیا۔مولانا زبیراحمد صدیقی،، مولانا رشید احمد شاہ جمالی، مولانا خالد محمود، مولانا محمد اقبال،مولانا ابوبکرنے مدرسہ ابوبکرڈیرہ غازی خان میں ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور کے علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کیا۔کنونشن میں مساجد کے آئمہ، خطباء دینی مدارس کے ذمہ داران تاجران اور مختلف طبقات کے لوگوں نے شرکت کی، کنونشن میں مارچ کو کامیاب بنانے اور قافلوں کی شکل میں شرکت کا عہد کیا گیا، علماء ومشائخ نے اس عزم کا اظہار کیاکہ دینی مدارس کو ایف اے ٹی ایف بل سے لاحق خطرات کے لیے بھی بھرپور تحریک چلائی جائے گی، دینی مدارس اور پاکستانی شہریوں کی آزادی پر قدغن مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں قائدین جو حکم دیں گے قبول ہوگا،ناموس صحابہ کی تحریک نتیجہ خیزہوگی، گستاخوں کی سزائے موت کا قانون بننے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -