حکمرانوں سے جان چھڑانا، شفاف الیکشن اے پی سی کا مختصر ایجنڈا، کائرہ 

  حکمرانوں سے جان چھڑانا، شفاف الیکشن اے پی سی کا مختصر ایجنڈا، کائرہ 

  

 اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر صدر وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کا مختصر ایجنڈا یہ ہے کہ اس حکومت سے جان چھڑا کر صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں اور اس ملک کو دستور کے مطابق چلایا جائے موجودہ حکومت نے صرف گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا آج ان کے سہولت کار بھی مان رہے ہیں کہ (بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

حکومت ناکام  ہوگئی ہے ہم ملک میں صرف اور صرف جمہوریت چاہتے ہیں  پہلے ملک میں آمریت رہی یا نیم آمریت رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی موقع ہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور اس سے جان چھڑانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے انہوں نے کہا کہ نے قائدین نے اس حوالے سے گفتگو کی ہے کہ حکومت کے جانے کے بعد سہولت کاروں کو بھی اپنی اپنی جگہ واپس جانا ہوگا اور اس ملک کو دستور کے مطابق چلایا جائے گا اور کیونکہ ملک کا دستور ہی بالاتر ہے موجودہ حکومت نے صرف گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا ایک سوال کے جواب میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا خطاب میڈیا پر نہیں سنایا گیا سوشل میڈیا پر ان کے خطاب کی لائیو سٹریمنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں اور اس حکومت کو گھر بھیج کر صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں اور اس حوالے سے سنجیدہ کوشش کی جا رہی ہے اور یہ عوام کی ڈیمانڈ ہے۔ 

قمرزمان کائرہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -