حکومتی پالیسیوں سے عوام کی زندگی  عذاب بن گئی، میاں ثاقب خورشید

  حکومتی پالیسیوں سے عوام کی زندگی  عذاب بن گئی، میاں ثاقب خورشید

  

کرم پور(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے راہنما ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کانفرنس حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔کیونکہ اس وقت حکومت نے اپنی ناقص کارکردگی کے ذریعے ملک و قوم کو خطرات سے دو(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

چار کردیا ہے۔یہ بات انہوں نے مہر اسماعیل آرائیں کے ڈیرے پر کارکنان سے ملاقات میں بتائی۔عوام کی زندگی عذاب بن چکی ہے۔اگر اس حکومت کو مزید چند سال حکومت کا موقع دیا گیا تو ملک کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔مسلم لیگ(ن) نے انتہائی مشکل حالات میں نا صرف بجلی بحران سے نکالا بلکہ معاشی طور پر مستحکم بنایا۔موجودہ حکومت نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیاہے۔

ثاقب خورشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -