نشتر ہسپتال: 7افراد کاکرونا ٹیسٹ پازٹیو

  نشتر ہسپتال: 7افراد کاکرونا ٹیسٹ پازٹیو

  

 ملتان(وقائع نگار)ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس میں بتدریج کمی ہونے کا سلسلہ برقرارہے۔ نشتر ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئی نیا مریض کورونا وائرس سے  فوت نہیں ہوا ہے۔ہسپتال میں مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 169 برقرار ہے۔(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

ہسپتال کے اندر کورونا وائرس کے دو مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں داخل 23 مریضوں میں سے 7 مریض کورونا پازیٹو ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1845 مریضوں میں سے 614 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 400 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔39 ڈاکٹروں،15 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایک لیڈی ڈاکٹر غزالہ شاہین فوت ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 24 ہزار 233 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2970مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ٹیسٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -