شاہ جما ل میں لینڈ ریکارڈ سنٹر بننے سے عوامی مسائل حل ہوں گے، عون حمید ڈوگر

  شاہ جما ل میں لینڈ ریکارڈ سنٹر بننے سے عوامی مسائل حل ہوں گے، عون حمید ڈوگر

  

 شاہ جمال(نامہ نگار)لینڈ ریکارڈ دفتر کے قیام سے غریب عوام کو بڑا ریلیف ملے گا,کوڑا کرکٹ سے بھرے شاپر اور دیگر ناکارہ اشیاء  نالیوں اور مین ہولز میں ڈالنے کی بجائے خالی جگہوں میں جمع کریں.ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے سابق ناظم مہر غلام نبی ارشد جانگلہ اور سابق چئیر مین یونین کونسل شاہجمال مہر غلام علی(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 شہزاد کے ہمراہ پریس کلب شاہ جمال میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے باعث پورے پنجاب میں ترقیاتی کام رک گئے تھے امید ہے جلد منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ جات شروع ہوں گے انہوں نے بتایاکہ ان کے حلقہ کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ لینڈ ریکارڈ دفتر کا مظفرگڑھ ہونا اور بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے فرد ملکیت کا حصول بھی جان جوکھوں کا کام تھا اس مشکل کا بروقت ادراک کرتے ہوئے شاہ جمال میں لینڈ ریکارڈ دفتر قائم کر دیا گیا ہے جس سے حلقہ کے غریب عوام کو نہ بروقت فرد ملکیت اور لینڈ ریکارڈ سے متعلق درپیش مسائل حل ہوں گے اور کرایہ کی مد میں بھاری اخراجات اور وقت کی بھی بچت ہو گی سیوریج بندش اور پھیلے گندے پانی کی بابت سابق ناظم شاہ جمال مہر غلام نبی جانگلہ نے جواب میں کہا اس ضمن میں انہیں میڈیا کا تعاون درکار ہے المیہ یہ ہے  کہ کروڑوں کی لاگت سے بنائی گئی سیوریج بدترین کرپشن کی گئی دوفٹ قطر کے مین پائپ ڈالنے کی بجائے چھ اور نو انچ قطر کے پائپ ڈالے گئے اس پر مستزاد یہ کہ لوگ کوڑے سے بھرے شاپر,گلی سڑی سبزی سے بھرے گٹو,مشروبات کی خالی بوتلیں نالیوں اور مین ہولز میں ڈال دیتے ہیں جس سے پائپ بند ہو جاتے ہیں اور مین ہول ابلنا شروع ہوجاتے ہیں اس ضمن میں میڈیا شعورو آگہی مہم چلائے تاکہ عوام اسطرح کی چیزیں ایکطرف اکٹھی کریں جہاں سے ٹاؤن کمیٹی کا عملہ مناسب جگہ ٹھکانے لگائیاور سیوریج بندش کا مسئلہ بھی حل ہواس موقع پر میاں طیب,امتیاز خان ودیگر موجود تھے.

عون حمید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -