حنیف پتافی کامختلف علاقوں کادورہ، شہریوں سے ملاقاتیں 

    حنیف پتافی کامختلف علاقوں کادورہ، شہریوں سے ملاقاتیں 

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کیا جار ہا ہے معیار اور مدت تکمیل پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاشہری اپنے علاقوں میں جاری منصوبوں کو مانیٹر کریں خامی نظر آنے پر اطلاع دی جائے انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مشیروزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی نے سابق کونسلر اسماعیل کے گھر انکے انکل کی وفات اور ایوب خان کھکھل  کے گھر انکی آنٹی کی وفات پہ گہرے(بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

 دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی مشیروزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی نے چاہ نجابت والا کراچی ٹاؤن کا وزٹ کیا علاقہ کے  لوگوں کے مسائل سنے اور جنرل بس اسٹینڈ پر جاری کام کو چیک کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات دیں۔امام بارگاہ جنرل بس اسٹینڈ کے راستے کا مسئلہ حل کروایا جس پہ متولیاں امام بارگاہ نے مشیروزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی  کا شکریہ ادا کیا دریں اثناء مشیروزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی نے ماسٹر ریاض کے صاحبزادے کی شادی میں بھی شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ اپنے حلقہ کے مکینوں کی مشکلات کا احساس ہے او رحکومت مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے شہری بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -