فٹیف کے قانون پاس ہونے پر چوروں   کو تکلیف ہورہی ہے، حلیم عادل

فٹیف کے قانون پاس ہونے پر چوروں   کو تکلیف ہورہی ہے، حلیم عادل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے آج اپوزیشن کی ہونے وای اے پی سی پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج پھر ملزمان اور سزایافتہ لوگوں کو گٹھ جوڑ اے پی سی کی شکل میں نظر آیا۔ نواز شریف صحت مند ہیں تو ملک آکر اپنے کیسز(بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
 کا سامنا کریں۔ قوم سے منہ چھپا کر بیماری کا بہانہ بنا کر لندن کی گلیوں میں پھرتے دکھائی دیتے رہے لیکن واپس نہیں آئے۔ ایف اے ٹی اے کے قانون پاس ہونے پر چوروں کو تکلیف ہورہی ہے اگر یہ منی لانڈرنگ نہیں کر تے تو قانون کی مخالفت کیوں کی گئی۔ ساری زندگی پ پ اور ن لیگ نے ملک و قوم کو لوٹا ہے۔ ان کے منہ سے قوم کی اچھائی کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔ احتساب کا سن کر سب چور ایک ساتھ بیٹھ گئے ہیں۔ نواز شریف ایک سزایافتہ ملزم ہیں جن کو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے ناہل قرار دیا ہے۔ عمران خان کو پاکستان کی عدلیہ نے صادق اور امین قرار دیا ہے۔ عمران خان کو پاکستان کی قوم نے ووٹ کے ذریعے منتخب کیا ہے پاکستان اس وقت ترقی کر رہا ہے دنیا لیول پر پاکستان مورال بحال ہورہا ہے۔
حلیم عادل