مون سون سیزن کے دوران پاکستان میں اموات کی تعداد400ہوگئی

    مون سون سیزن کے دوران پاکستان میں اموات کی تعداد400ہوگئی

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں رواں برس مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلاب میں انسانی اموات کی تعداد 400 ہوگئی رواں برس مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلاب کی تباہ کاریوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری ہوگئی ہے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی تبا ہی کے نتیجے میں ہونے والی انسانی اموات کی تعداد 400 ہوگئی ہے  جن میں 103 کم عمر بچوں سمیت 65 خواتین اور 232 مرد شامل ہیں  رپورٹ کے مطابق بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے سندھ میں 136 افرادجاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں 116، پنجاب میں 104، بلوچستان میں 21، کشمیر میں 12  اور  گلگت بلتستان میں 11 افراد جان کی بازی ہارے، جبکہ بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 392 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 36 کم عمر بچوں سمیت 51خواتین و 305 مرد شامل ہیں این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 13سڑکوں اور 10 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، سیلاب سے 3 ہوٹل، 20 دکانیں، 5 مساجد اور 7 پاور ہاوسز بھی متاثر ہوئے  سیلاب کے نتیجے میں 78735 مکانات مکمل تباہ اور 139113 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، اور سب سے زیادہ سندھ میں 77343مکانات مکمل تباہ جبکہ137178 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -