آٹا، چینی چورحکومت کے خلاف پورا  پاکستان متحد ہوچکاہے،مریم اورنگزیب

  آٹا، چینی چورحکومت کے خلاف پورا  پاکستان متحد ہوچکاہے،مریم اورنگزیب

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ، کرپٹ، نااہل، آٹا،چینی چور حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے کرائے کے ترجمان(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

 اور لوٹے سامان باندھ لیں  انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے سلیکٹڈ حکومت کی گیدڑ دھمکیاں میڈیا پر اثر انداز نہیں ہوں گی آزادی صحافت اور شہری آزادیوں کے لئے برسرپیکار میڈیا کا بھی آج امتحان ہے  انہوں نے کہاکہ کوریج رکوانے کے فسطائی اور آمرانہ ہتھکنڈے اب حکومت کے خلاف عوامی نفرت کا سیلاب نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کون ہے،سلیکٹڈ حکومت پر ہفتہ اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی،سلیکٹڈ، کرپٹ، نااہل، آٹا،چینی چور حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -