ہائی وولٹیج تارسے کرنٹ،بچی کا ایک ہاتھ، ٹانگ متاثر، حالت نازک

        ہائی وولٹیج تارسے کرنٹ،بچی کا ایک ہاتھ، ٹانگ متاثر، حالت نازک

  

  ملتان (وقائع نگار) ماڈرن اٹالین  برن یونٹ میں ڈاکٹروں نے 11 ہزار کے وی ہائی وولٹیج تار  سے کرنٹ لگنی والی 15 سالا بچی کی جان لو بچا لیا گیا۔مگر بچی ایک ہاتھ اور ٹانگ سے محروم ہوگئی ہے۔معلوم ہوا ہے ماڈرن اٹالین برن یونٹ ملتان میں دو روز قبل لودھراں کے(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

 علاقے دنیا پور سے ملتان نشتر ایمرجنسی ہسپتال میں 15 سالہ آمنہ بی بی کو  لایا گیا۔ بچی کا جسم گیارہ ہزار کے وی ہائی وولٹیج سے کرنٹ سے تقریبا 82 فی صد  بری طرح جھلس گیا تھا۔ حالت تشویش ناک ہونے ماڈرن بران یونٹ فوری منتقل کیا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد  15 سالہ آمنہ بی بی کا فوری آپریشن  کیا۔کامیاب آپریشن نے ڈاکٹروں نے مذکورہ بچی کی جان تو بچا لی۔مگر مذکورہ متاثرہ بچی زیادہ جھلسنے کی وجہ سے اپنے  جسم کے ایک حصہ مکمل بازو اور ٹانگ سے محروم ہوگئی۔بچی کی حالت فی الحال تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 23 ملزمان گرفتار

 کراچی(آئی این پی) رینجرز نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان  نے کہا  ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی، بلدیہ، مومن آباد، بلوچ کالونی اور دیگرعلاقوں سے 19ملزم گرفتار ہوئے، ملزمان غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بغدادی، کلری، چاکیواڑہ اور فیروز آباد سے 4ملزمان گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہرقائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

کراچی ملزم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -