سیڈ ٹیکنالوجی میں بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت، سید فخرامام 

  سیڈ ٹیکنالوجی میں بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت، سید فخرامام 

  

 کبیروالا(تحصیل رپورٹر)حکومت،عوام کیلئے سستی قیمت پر اچھے معیار کی گندم کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے،سی پیک منصوبہ،پاکستان اور چین کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت اور بلائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے،چین جنوبی بلوچستان میں کھجور کے پروسیسنگ پلانٹس اور پیاز کے کولڈ اسٹورجز تیار کرنے میں معاونت کرے (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

گا،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے قومی غذا ئی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے کبیروالا شہر میں پریس کلب کبیروالا کے فنانس سیکرٹری چوہدری آصف صدیق،چوہدری شاہد رفیق،پیپلز پارٹی کبیروالا سٹی کے صدر چوہدری محمد انیس ناصر گھمن کے چچا،چوہدری محمد عمررفیق کے والداورچیئرمین عشر وزکواۃ کمیٹی چوہدری افتخار احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،حکومت پیداوار بڑھانے کیلئے چائینز سیڈ ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے اور کپاس کی پیداوار کو منافع بخش کاروبار بنانے اور پیداواری اخراجات کو کم کرنے کیلئے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں،وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے زرعی نظام میں کوالٹی پریکٹس کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہا کہ، زرعی ترقی کے لیے صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی اور رابطوں کو بہتر کرنا ہو گا، زراعت میں ہماری شرح ترقی ہمارے پڑوسی ممالک سے بہت پیچھے ہے۔زرعی شعبے میں معیاری کھاد، پانی کے انتظام، اچھے معیار کے بیج کا استعمال ہماری سب سے بڑی ضروریات ہیں،ہم بڑی حد تک درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کرتے ہیں،بیج ٹیکنالوجی میں بہتری لانا وقت کی بڑی ضرورت ہے،سرکاری اور نجی شعبے کو اچھے معیار کے بیج کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اطہر یوسف خان بھٹہ،ممبر امن کمیٹی غلام احمد خان بھٹہ نمبردار،زرعی سائنس دان راؤ عمران مانی،حفیظ سعیدی،محمد رفیق بھٹہ،فخرامام شاہ گیلانی،شیخ محمد ارشد،رانا محمد اسلم ذوالفقار،محمد اسلم رفیق اور دیگر بھی دیگر موجود ہیں۔

فخرامام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -