حکومت معاشی استحکام کیلئے زرعی ترقی کو اہمیت دے رہی ہے، حسین جہانیاں 

  حکومت معاشی استحکام کیلئے زرعی ترقی کو اہمیت دے رہی ہے، حسین جہانیاں 

  

 کبیروالا(تحصیل رپورٹر)زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی اولین ترجیح ہے،زراعت کی وزارت ملنا اہم ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب اورعوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کارلاؤں گا،پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے اور فصلات کی کاشت پر آنیوالے اخراجات میں کمی لانے دن رات کوشاں ہے اور اس (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے سید گروپ کے مرکزی رہنما مخدوم سید محمد باقر سلطان گردیزی کی جانب سے چک حیدر آباد کبیروالا میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں زراعت کی ترقی پرکوئی خاص توجہ نہیں دی گئی اور کسانوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کیاگیا،موجودہ حکومت ملکی معیشت اور معاشی استحکام کیلئے زراعت کی ترقی کو اہمیت دے رہی ہے او ر کسانوں میں کاشتکاری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کیلئے منظم بنیادوں پر فعال کردارادا کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبیروالا کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں کہ ان کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں کو وفاقی وزیر خوراک اور صوبائی وزیر زراعت بناکر ان کے حسن انتخاب کو سراہا ہے لہذا اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس وقت پاکستان کے خوراک اور زراعت کی ذمہ داری کبیروالا کے عوام کے کندھوں پر آن پڑی ہے،انشاء اللہ کبیروالا کے عوام اور ان کے منتخب نمائندے ملک وقوم کی نگاہوں میں سرخرو ہوں گے۔عشائیہ سے میزبان مخدوم سید محمد باقر سلطان گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید گروپ عوام کی بلاامتیاز خدمت کے جذبے کے تحت تحصیل کبیروالا کی محرومیوں کے خاتمے اور علاقائی ترقی کیلئے اپنا مشن جاری رکھے گا۔عشائیہ سے سید حسنین حیدر گردیزی،سید علی اکبر شاہ،سید فضل عباس شاہ،سید منتظر مہدی،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،سردار اسلم حیات خان سیال،ملک ذیشان خان تھہیم،حاجی محمد ارشد سنگا،جاوید خان پڑھیار،مبشر حسن خان بھٹہ،راؤ احتشام الحق،مہر حق نواز باٹی،پیروفیسر سید مبشر مہدی،پیر غلام حسین،مہر قسورچاون،اسماعیل شہزاد عاربی،ملک یوسف بھٹی،سیٹھ ظہوراحمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حسنین جہانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -