عرب امارات، شادیوں اور جنازوں میں صرف 10افراد کو شرکت کی اجازت

  عرب امارات، شادیوں اور جنازوں میں صرف 10افراد کو شرکت کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بڑے خاندانی اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے اور اب صرف دس افراد کو شادیوں یا جنازوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
 کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی کہ شادیوں اور دوسرے خاندانی اجتماعات کو صرف دس افراد تک محدود رکھا جائے اوراب ان میں صرف دونوں متعلقہ خاندانوں کے افراد ہی شریک ہوسکیں گے۔ان تقاریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کو پیشگی حفاظتی احتیاطی تدبیر کے تحت کوِڈ19کا 24 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ ان میں مہمانوں کو کھلے کھانے پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایک مرتبہ استعمال کے بعد ضائع کیے جانے والے برتنوں میں کھانے پینے کی اجازت ہوگی تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔کسی متوفی کی تجہیزوتدفین کے عمل میں بھی اسی قاعدے کا اطلاق ہوگا اور صرف دس افراد جنازے اور تدفین کے عمل میں شرکت کرسکیں گے۔نئے قواعد کے تحت صرف دو افراد قبر کھودنے کے ذمے دار ہوں گے۔میت کو چار اور آٹھ افراد اٹھا سکیں گے۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تمام عمل میں استعمال ہونے والے آلات کو قبل اور بعد از تدفین جراثیم کش سپرے سے مصفا کیا جائے۔
کورونا ٹیسٹ