چالان کرنے پر ایف آئی اے تھانیدار کی ٹریفک وارڈنز کو دھمکیاں 

چالان کرنے پر ایف آئی اے تھانیدار کی ٹریفک وارڈنز کو دھمکیاں 

  

ملتان (وقائع نگار) ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے  اے ایس آئی کی ٹریفک پولیس سے تلخ کلامی ہو گئی،اہلکاروں کو دھمکیاں دیں بعد ازاں اہلکاروں کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی اور رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقہ 18 کسی پر ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے اس دوران ایک تیز رفتار کار کو روکا جس میں موجود شخص نے اہلکاروں کو اپنا تعارف سائنر کرائم ونگ سے بتایا اور چھوڑنے کا کہا ٹریفک اہلکار کی جانب سے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے پر اسکا چالان کر دیا گیا جس پر یہ سیخ ہا ہوگیا اور اہلکاروں کو دھمکیاں دینے لگا۔بعد ازاں اہلکاروں کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانء والی وڈیو میں اس نے ٹریفک اہلکاروں پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔اس حوالے ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی کی جاتی ہے۔سائبر کرائم ونگ کے اہلکار نے وارڈنز سے بدتمیزی کی اور حراساں بھی کیاہے۔

دھمکیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -