سندھ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کیلئے ایس ایم ایس سروس کاآغاز 

  سندھ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کیلئے ایس ایم ایس سروس کاآغاز 

  

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے سندھ حکومت نے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے، اور محکمہ ایکسائز سندھ نے ایس ایم ایس نمبر 8147 جاری کردیا ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کا اس حوالے سے کہنا(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

 تھا کہ گاڑی مالک شناختی کارڈ نمبر 8147 پر ایس ایم ایس کرکے اپنی گاڑی کی معلومات گھر بیٹھے حاصل کرسکتا ہے، ایس ایم ایس سروس گاڑیوں کی چوری اورغیرقانونی استعمال کیخلاف مدد گار ثابت ہوگی۔

مکیش کمار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -