اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضہ مافیا کی گہری نظریں، حملے تیز

    اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضہ مافیا کی گہری نظریں، حملے تیز

  

خان پور(کورٹ رپورٹر)حکومتی ویڑن کے مطابق اور سیز پاکستانیوں کی خان پور میں سرمایہ کاری جاری ہے،قابضین آڑے آگئے،قبضوں کیلئے حملے شروع ہوں گئے ہیں،مقامی پولیس انکی جائیدادوں کی محافظ نہ بن سکی، بااثرافرادنے ایک امریکہ پلٹ اوورسیز کی اراضی پر قبضہ کیلئے پھردھاوابول دیا،پولیس نے کارروائی سے انکاری کردیا،متاثرہ اورسیزپاکستانی ودیگر متاثرین سراپااحتجاج بن گئے,جائیدادوں کا تحفظ ممکن نہ ہونے پر اوورسیز پاکستانی (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی،خان پور میں اوورسیز پاکستانیوں نے دوسرے ممالک سے زرمبادلہ لانے کا سلسلہ جیسے ہی تیز کیا یہاں قبضہ مافیانے انکی جائیدادوں پر قبضوں کیلئے ایک دفعہ پھر سر اٹھالیا،کلیم آباد سے تعلق رکھنے والے امریکہ پلٹ اوورسیز پاکستانی محمد نوید  کی جانب سے امریکہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے،اس سرمایہ سے انہونے اپنے آبائی شہر خانپور  میں زمینوں کی خریداری کی اور ان اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے جیسے زمینوں کی خریداری کا سلسلہ تیز ہوا قبضہ مافیا نے بھی اسی طرح سر اٹھالیاہے۔اوورسیز پاکستانی محمد نوید کی مزید56مرلے اراضی پر با اثر افرادعبدالغفور, بابر ادریس وغیرہ نے درجنوں مسلح ساتھیوں کی مدداس پر قبضہ کی نیت سے مبینہ طور پر دھاوابول دیا اور تعمیرات گرانے کی کوشش کی عبدالغفور کی درخواست پر ریونیو سے رپورٹس طلب ہوئیں ان رپورٹس پر عبدالغفور کا قبضہ ثابت نہ ہوا اور دونوں رپورٹس میرے حق میں ہوئیں. دوبارہ عبدالغفور کی درخواست پر ایک اور کمیٹی تشکیل دی گئی جس پر ریونیو افیسر انجم جاوید، حافظ محمد اکرم پٹواری, گرداور، پولیس اور معززین اہل علاقہ کی موجودگی میں انکوائری کی گئی تمام دستاویزات و معزذین علاقہ نے نوید کے قبضہ کی تصدیق کر دی جس پر عبدالغفور و بابر ادریس نے ہلڑ بازی شروع کر دی اور آفیسران کو سنگین نتائیج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں چلے گئے یاد رہے کہ بابر ادریس مقدمہ 380/18 تھانہ سٹی خان پور میں اشتہاری ہے یہ طاقتور مافیا بن گیا ہے جس کی سرپرستی اورلوگ کررہے  ہیں اور پولیس اسے گرفتار کرنے سے ڈرتی ہے.   انہوں نے اپنے دیگر درجنوں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اوورسیز پاکستانی محمد نویدکو قتل کرنے کی کوشش کی,اوورسیز پاکستانی محمد نوید انکے بھائی چوہدری شفیق ودیگر متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس  واقعہ کی درخواست تھانہ سٹی کودی لیکن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تک درج نہ کیا دوسری جانب ان با اثر افراد کی جانب سے ہم پر بار بار حملوں اور ہماری جائیدادوں کو ہتھیانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے ان حملہ آوروں کے خلاف عدم پیش رفت سے تو یہ لگ رہاہے جیسے وہ اس انتظار میں ہے کہ یہاں سے کوئی لاش ملے پھر کارروائی کریں۔احتجاجی افراد نے کہاکہ ہماری اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنیوالے عبد الغفور پر تھانہ صدر میں ایک مقدمہ بھی درج ہے اسی طرح بابر ادریس پر لوگوں کی زمینوں پر قبضوں کی کئی ایف آئی آرز درج ہیں،وہ خطرناک لوگ ہیں جن سے ہمیں اپنی جان کا خطرہ ہے،متاثرہ اوورسیز پاکستانی نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر پاکستان میں ہماری جائیدادوں کا تحفظ ممکن نہ بنایا گیا تو ہم اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا بائیکاٹ کردیں گے۔متاثرین نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجااب سے تحفظ وانصاف کی اپیل کی ہے۔

حملے تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -