سرکاری اہلکاروں کی لوٹ مار، تاجروں کاتحریک چلانے کااعلان
ملتان(نمائندہ خصوصی)پیراں غائب روڈ کے چھوٹے تاجروں نے ایم ڈی اے، کارپوریشن عملہ کی جانب سے آئے روز ہزاروں روپے کے ناجائز چالانوں اور سامان اٹھائے جانے کے خلاف گذشتہ روز پیراں غائب روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کردیا اور ناجائزچالان بند نہ کئے جانے اور دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اٹھائے جانے کی واپسی تک احتجاجی تحریک (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
چلانے کا اعلان کردیا جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے ناجائزچالانوں کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے میں چھوٹے تاجر رہنماؤں، دکانداروں شبیراقبال مغل، شیخ خلیل، محمد اقبال، عبد اللہ قریشی، لالہ پولٹری، محمد اصغر، غلام محمد، عمر حیات، استاد عارف، محمد گلزیب، عابد اقبال، محمد ذیشان، محمد فیصل ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر تاجر وں کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آ ئے روز ناجائز چا لانوں نے کاروبار تباہ کردیئے ہیں رانا جمشید نامی اہلکار نے اندھیر نگری مچار کھی ہے جو آئے روز بلاوجہ ان کے ہزاروں روپے کے چالان کرتے ہیں یہاں تک کہ دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اٹھا کر اسے تجاوزات میں شمار کرکے غیر قانونی کاروائیاں کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ غریب دکانداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے حکام بالا سے بارہا شکایات کیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا غریب دکاندار بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث پانچ پانچ ہزارروپے تک کے غیر قانونی چالان بھریں یا اپنے خاندانوں کی کفالت کریں انہوں نے کمشنرملتان، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ ناجائز چالانوں کا فی الفور نوٹس لیں بصورت دیگر وہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر پیراں غائب روڈ بلاک کریں گے جس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہو گی.
اعلان