خانیوال: پی ٹی آئی خواتین ونگ کے  عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  خانیوال: پی ٹی آئی خواتین ونگ کے  عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  

خانیوال(بیورونیوزپاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ضلع خانیوال کی عہدیداران کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی۔تقریب کی مہما ن خصوصی پی ٹی آئی جنوبی پنجاب شعبہ خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ،ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد،جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

 کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے خواتین کے سیاسی،سماجی و معاشی کردار کو موثر بنا یاہے۔تنظیم سازی کے ذریعے خواتین کو آگے آنے کے مواقع فراہم کیے۔انہوں نے نومنتخب عہدیداران پر زوردیاکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان کے ویژن کو لے کر اپنے اپنے حلقے میں رابط مہم کو موثر بنائیں۔خواتین ونگ کو اس قدر مضبوط بنادیں کہ نہ صرف بلدیاتی انتخابات بلکہ اگلے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرروبینہ اور قربان فاطمہ نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت نے ملک وقوم کو کرپشن کی دلدل سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کھڑاہوگا۔تقریب سے ضلعی صدر زاہدہ فاطمہ،زرتاشیہ کرن ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں نومنتخب عہدیداران ضلعی صدر زاہدہ فاطمہ،سینئر  نائب صدر کشور تصور،نائب صدر نوید ضیاء،نائب صدر زرتاشیہ کرن،جنرل سیکرٹری شمائل شاہ،ای ڈیشنل جنرل سیکرٹری سہیلہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری رفعت طاہرہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زیب،ڈپٹی جنرل سیکرٹری رابعہ عندلیب،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نزہت انتصار،سیکرٹری انفارمیشن کرشمہ،سیکرٹری فنانس عائشہ عالم سے جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ نے حلف لیا۔ بعدازاں سول لا ئن میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ضلعی آفس کا افتتاح کیا۔

حلف برداری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -