کرپشن کیس:سرکاری ملازمین کو اہم سیٹوں سے ہٹانے کافیصلہ

  کرپشن کیس:سرکاری ملازمین کو اہم سیٹوں سے ہٹانے کافیصلہ

  

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) سرکاری ملازمین کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد کرپشن کے کیسزکی سماعت شروع ہوتے ہی انہیں فوری طور پراہم سیٹوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی گئی۔حکومت پنجاب نے کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہونے والے سرکاری (بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

ملازمین کے بارے میں پالیسی کااعلان کردیاہے اورمحکمہ ایس اینڈجی اے کے ذریعے تمام صوبائی محکموں کوہدایت جاری کی ہے کہ اس پالیسی پرسوفیصدعملدرآمدیقینی بنایاجائے‘ محکمہ انٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ ایس اینڈجی اے کی طرف سے تما م محکموں کوجاری ہونے والے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ جن سرکاری ملازمین کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد کرپشن کے کیسزکی سماعت شروع ہوجائے انہیں فوری طور پراہم سیٹوں سے ہٹادیاجائے گااس سلسلہ میں تمام ضلعی حکومتوں اورمحکموں کے سربراہان کوآگاہ کردیاگیاہے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -