اے پی سی ڈرامہ، مافیا زانجام کو پہنچیں گے، جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ اے پی سی اپوزیشن کو احتساب سے نہیں بچاپائے گی، ملک کو بیدردی سے لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔ توحیدآباد میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید،(بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)
جام فیاض لاڑودیگر کے ہمراہ بجلی منصوبے کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہاکہ انشاء اللہ رحیم یار خان کو پنجاب کا مثالی شہربنائیں گے، اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں کے مسائل سنے اور جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
جاوید اقبال