قصبہ کالا:پولیس مقابلہ،دوملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار 

  قصبہ کالا:پولیس مقابلہ،دوملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار 

  

 ڈیرہ، قصبہ کالا(ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)تھانہ کالا پولیس کا مسلح افراد سے مقابلہ ہوگیا، دو ملزمان زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا کالا کی حدود بیٹ شادن لْنڈ میں انچارج چیک پوسٹ عابد حسین,ہیڈ کانسٹیبل ریاض احمد ناکہ پر تھے کہ 6  ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 ملزمان فرار،(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

جبکہ دو ملزمان شاہد اقبال عرف بالی ولد غلام اکبر سکنہ کالا اور حسنین ولد محمد صادق سکنہ کوٹ مبارک اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے گئے ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ کالا نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ریڈ کر رہی ہے اس موقع پر اہل علاقہ نے انچارج پولیس چیک پوسٹ عابد حسین اور ہیڈکانسٹیبل ریاض خان کو ڈکیتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے پر خراج تحسین پیش کیا مزید انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او دانش علی کی تعیناتی سے مزید جرائم میں کمی ہوگی ایس ایچ او تھانہ کالا دانش علی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کے ویڑن کے مطابق عوام الناس کو تحفظ کو یقینی بنانا میرا مشن ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -