بہاولپور:سہیل عرف سہیلا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،اسلحہ برآمد 

  بہاولپور:سہیل عرف سہیلا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،اسلحہ برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ کینٹ پولیس، سہیل عرف سہیلا گینگ کاسرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدصہیب اشرف نے سٹی سرکل بہاول پور میں موٹرسائیکل چوری کے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کو ٹریس وگرفتارکرنے کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل کوٹاسک دیا۔ڈی ایس پی سٹی سرکل(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)
 شفقت عطاء نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ عامرلعل کی سربراہی میں محمد سہیلASI،محمداسلم کانسٹیبل،شفقت رسول کانسٹیبل پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کاسہار الیتے ہوئے اورشب وروز کی محنت سے ایسی وارداتیں کرنے والے سہیل عرف سہیلاگینگ کا سراغ لگا کر ٹریس کرلیا،گینگ کے گرفتارملزمان میں محمدسہیل عرف سہیلا،محمدبابر،محمدپرویز اورنوید شاہ شامل ہیں۔ اینٹروگیشن کے دوران ملزمان نے علاقہ تھانہ کینٹ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں اور موٹرسائیکلوں کے سپیئیر پارٹس چوری کرکے راجن پورکے علاقہ میں فروخت کرنے کااعتراف بھی کیا۔15مقدمات ٹریس اورملزمان کی نشاندہی پرکل04 لاکھ05 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ09عددموٹرسائیکلیں و نقدی برآمدکرلی۔وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز02 عددپسٹل30 بورمعہ روند بھی برآمد کرلیے،اسلحہ ناجائز کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدصہیب اشرف نے تمام ٹیم کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے سراہا اورشاباش دی ہے۔
گرفتار