سرکاری ڈاک پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے بھجوانے والے محکموں کی تفصیل طلب
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)سرکاری ڈاک نجی کمپنیوں کے زریعے بھجوانے والے محکموں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ ڈاک کی مالی حالت بہتربنانے کے لیے حکومت نے نجی کمپنیوں سے معاہدے (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
منسوخ کردئیے ہیں‘وفاقی حکومت نے محکمہ ڈاک کی مالی حالت بہتربنانے اورزیادہ سے زیادہ ریونیواکٹھاکرنے کے لیے رحیم یارخان سمیت ملک بھرکے تمام سرکاری اداروں کوہدایت جاری کی تھی کہ وہ اداروں کی ڈاک کی ترسیل پرائیویٹ کمپنیوں کی بجائے محکمہ ڈاک کے زریعے کریں ذرائع کے مطابق حکومت نے محکمہ ڈاک کی مالی معاملات کودیکھتے ہوئے محکمہ ڈاک کی اس بات پراتفاق کیاہے کہ سرکاری محکموں کی ڈاک کی ترسیل محکمہ ڈاک کے زریعے ہونی چاہئے تاکہ پرائیویٹ کمپنیوں کے بجائے محکمہ ڈاک کی مالی حالت بہتربنانے میں مددمل سکے حکومتی احکامات پرمحکمہ ڈاک کوسختی سے عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی‘ تاہم متعددسرکاری محکموں کی طرف سے نجی کوریئرکمپنیوں کے زریعے ڈاک کی ترسیل جاری ہے ذرائع کے مطابق نجی کمپنیوں سے ڈاک کی ترسیل جاری رکھنے والے محکموں کی شکایات موصول ہونے پرحکومت نے ضلعی حکومتوں سے ایسے محکموں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اس سلسلہ میں تمام ضلع حکومتوں کوبھی آگاہ کردیاگیاہے۔
طلب