محکمہ انہار بہاولپور زون، پانی چوری کرانے کیلئے نذرانہ وصول کرنیکا انکشاف 

  محکمہ انہار بہاولپور زون، پانی چوری کرانے کیلئے نذرانہ وصول کرنیکا انکشاف 

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ انہار بہاولپور زون میں ہونیوالی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے سابق چیف انجینئر وقار حسین وڑائچ کی گرفتاری کے بعدمحکمہ انہارکی مزید (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

کرپشن سامنے آئی ہے ذرائع کے مطابق انہارڈویژن احمدپورشرقیہ میں تعینات ایکسین انہار بارے میں ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ موصوف نے عباسیہ کینال سب ڈویژن میں تعینات سب انجینئرز پانی چوری کرانے کے عوض سالانہ نذرانہ وصول کرناشروع کررکھاہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ مذکورہ بالاسب انجینئر ز کاشتکاروں سے موگی شکنی کے عوض70  ہزار لے کر2 لاکھ روپے تک نذرانہ وصول کرتے ہیں اورپھرانہیں پانی چوری کرنے کی کھلی چھٹی دے دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیل پرنہری پانی پہنچناخواب بن گیاہے اورٹیل کے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اورانہوں نے کھڑی فصلو ں میں ہل چلادیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایکسین انہار کینال ڈویژن احمدپورشرقیہ محمدعمیرنے کہاکہ موگے توڑنے کی شکایات اورپی ایم آئی یو کی رپورٹس معمول کی کاروائی ہے آپ کے پاس ٹوٹے ہوئے جن موگہ جات کی تفصیل ہے بھجودیں چیک کروالیتاہوں عوامی وسماجی حلقوں اورکاشتکار تنظیموں نے حکام بالاسے سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -