دوسمگلراور غیرملکی سامان سے بھری مسافر کوچ پکڑ ی گئی 

  دوسمگلراور غیرملکی سامان سے بھری مسافر کوچ پکڑ ی گئی 

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج اور بواٹہ نے، بین الصوبائی منشیات اور غیر ملکی امپورٹڈ نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار کے خفیہ خانوں میں سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی گئی دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا بلوچستان سے پنجاب آنے(بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

 والی غیر ملکی امپورٹڈ نان کسٹم پیڈ سامان سے بھری مسافر کوچ پکڑی گئی ایس ایچ او بی ایم پی لیاقت لغاری نے بتایا کہ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر مسافر کوچ سے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کاسامان بھی پکڑا گیاغیر ملکی امپورٹڈ نان کسٹم پیڈ سامان میں غیر ملکی سگریٹ سپیئر پارٹس غیر ملکی کپڑا چھالیہ سمیت دیگر قیمتی چیزیں پکڑیں گئیں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

کوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -