چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے غائب، پولیس بدستور گم 

  چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے غائب، پولیس بدستور گم 

  

 ملتان (وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھو  روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ حامد پور کنورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اکبر سے نقدی،مو بائل فون اور مو ٹرسائیکل  چھین لیا۔تھانہ قطب پور کے علاقہ ابراہیم(بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

 ٹاون میں نا معلوم افراد نے نعمان سے لیپ ٹاپ،موبائل اور نقدی چھین لی۔ابدالی روڈ سے ابراہیم،قاسم بیلہ سے آصف، کینٹ سے طاہر کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ گلگشت کے علاقہ ایم ڈی اے چو ک پر نا معلوم افراد جواد کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر جواد سے 40 ہزار نقدی چھین کر لے گئے۔نواب پور روڈ پر نامعلوم افراد شہباز کی مو بائل کی دکان کے تالے تو ڑ کر 75 ہزار مالیت کا سامان لے گئے۔نیشنل کالونی میں رمضان کے زیر تعمیر مکان سے پانی والی مو ٹر چوری ہو گئی۔تھانہ بی ذیڈ کے علاقہ شالیما ر کالونی میں نجی مو بائل کمپنی کے ٹاور سے 1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 12 بیٹریاں چوری ہو گئیں۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ  نامعلوم افراد نے حماد سے نقدی و مو بائل فون چھین لیا۔اسی تھانے کی حدود رحمان کالونی میں نامعلوم افراد وسیم کے گھر کے تالے تو ڑ کر 2 لاکھ مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ ڈبلیو بلاک میں نامعلوم افراد عمر حیات کے گھر سے 5 لاکھ سے زائد مالیت کی جیولری چرا کر لے گئے۔مخدوم رشید سے فرخ کے بھانے سے گائے چوری ہوگئی۔بستی ملوک میں نا معلوم مسلح افراد زاہد کی دکان میں داخل ہوئے نقدی اور موبائل فقن لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

گم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -