ڈیڑھ کروڑ مزدور ٹھیکیدار ی سسٹم کے تحت کام پرمجبور 

    ڈیڑھ کروڑ مزدور ٹھیکیدار ی سسٹم کے تحت کام پرمجبور 

  

 بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ مہنگائی، کورونا اور دیگر مسائل کی وجہ سے ملک کے تمام شعبہ جات خاص کر مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ملک میں ساڑے 7 کروڑ مزدور طبقہ ہے جس میں (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

 سے ڈیڑھ کروڑ کے قریب مزدور مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں  اور باقی ان فارمل سیکٹر میں کام کرتے ہیں،ان فارمل سیکٹرکے لیے کوئی لیبر قوانین موجود نہیں ہے ر حکومت کی جانب سے صرف 36 لاکھ تعداد مزدوروں کو تحفظ دیا جاتا ہے۔سوشل سیکیورٹی کے دائرہ کار میں بائیس لاکھ مزدور آتے ہیں باقی مزدوروں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے حکومت کے قوانین آئی ایم ایف کے دباو میں مزدوروں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں ڈیڑھ کروڑ مزدور ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے پر مجبور ہیں 20 سے 25 سالوں سے مزدور طبقہ حکومتی اور سول سیکٹر میں ایڈہاک سسٹم پر کام کرنے پر مجبور ہے۔وہ دفتر جماعت اسلامی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترسمیت مزدور یونینز پریم ریلوے یونین، رکشہ یونین، پیرامیڈیکل اسٹاف یونین اور آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر مزدور یونین کے راہنماء بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ   حکومتی اعلان کے مطابق کہیں بھی تنخواہیں نہیں دی جارہی۔ مزدوروں کی سیفٹی کے لیئے کان کنی، سینٹری ورکرز، واپڈا سیفٹی آلات فراہم نہیں کیے جاتے مزدرو طبقہ سے جانوروں جیسا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔کم تنخواہ میں زیادہ وقت ڈیوٹی لی جاتی ہے ڈھائی کروڑ بچے جو سکولوں میں نہیں جاسکتے وہ بھی انہی مزدوروں کے بچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمروانوں کے لیئے ہر طرح کی مراعات موجودہیں اور غریب کے لیے کھانے کو روٹی بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سات کروڑ مزدوروں کو رجسٹر کیا جائے کم از کم تنخوا اتنی ہو کہ اپنے اہل خانہ کا گزر اوقات عزت سے کرسکے۔ پینشن کے نظام کا خاتمہ کسی صورت منظور نہیں ہے چھوٹے کیڈرز کے ورکروں کی ترقی کے نظام کو رکنے نہیں دیں گے۔ سندھ کا دورہ کر چکا ہوں پورے ملک کا دورہ کررہا ہوں  ٹھیکیداری نظام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے73 سالوں سے جاگیرداری نظام نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا۔مزدوروں سے درخواست ہے کہ اس سودی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کسی جاگیردار کو ووٹ نہ دیں۔ ملک میں نظام مصطفی کو لانے والوں کا ساتھ۔ بھائی چارے سے آگے بڑھیں اور متحد رہ کر اپنا حق حاصل کریں تمام لیبر یونین کو اکھٹا لے کر چلیں گے۔

شمس الرحمن سواتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -