ایم ایس نشتر کی لاہور پیشی، ڈاکٹر شاہد محمود  وزیراعلی کے دورے سے پہلے غائب  ہسپتال میں انتظامی امور بری طرح متاثر

  ایم ایس نشتر کی لاہور پیشی، ڈاکٹر شاہد محمود  وزیراعلی کے دورے سے پہلے ...

  

 ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری جان بوجھ کر  سیکرٹری صحت پنجاب کے پاس پیشی پر بروقت جانے کی بجائے دو روز پہلے ہی لاہور چلے گئے۔(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

جسکی وجہ سے ہسپتال میں صفائی کا معیار اور ملازمین کی ڈیوٹی پر حاضری تعطل کا شکار رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے وزیر اعلی پنجاب سرسردار عثمان خان بزدار تین روز قبل ملتان کے دورے پہنچے اسں اطلاع کو سنتے ہی نشتر ہسپتال کے ایم ایس لاہور سیکرٹریٹ صحت میں پیشی کیلئے ملتان سے  دو روز قبل ہی لاہور پہنچ گئے۔اس دوران وزیر اعلی پنجاب ملتان رہے۔مذکورہ ایم ایس کی غیر موجودگی میں ہسپتال میں صفائی کا نظام ناقص رہا۔اکثر سٹاف ڈیوٹی ختم ہونے  سے پہلے غائب تھے۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری وزیر اعلی پنجاب کے خوف سے اور اپنی انتظامی امور پر نااہلی چھپانے کی خاطر پیشی کی مقررہ تاریخ سے قبل لاہور پہنچ  گئے تھے۔جبکہ دوسری جانب نشتر حکام کے مطابق ایم  ایس ڈاکٹر شاہد مقررہ تاریخ کے مطابق لاہور پہنچے تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -