غیر قانونی آباد کاری اور دکانات کرایہ وصولی بند کیا جائے

غیر قانونی آباد کاری اور دکانات کرایہ وصولی بند کیا جائے

  

باڑہ(نمائندہ)قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے سرفراز نے کہا کہ باڑہ بس اڈہ اور ملک زادہ ٹریڈ سنٹر میں غیر قانونی آباد کاری سمیت دوکانوں کی کرایہ وصولی کو فوری بند کیا جائے کیونکہ یہ ہمارے قوم کے کندی تاجی خیل کا مشترکہ جائیداد ہیں۔باڑہ پریس کلب میں سرفراز خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ باڑہ بازار میں ملک زادہ ٹریڈ سنٹر اور بس اڈہ والا 15جیرب زمین کندی تاجی خیل کا مشترکہ زمین ہے جس میں ہمارے کندی کا حق واضح طور پر معلوم ہیں۔انکا یہ بھی موقف تھا کہ ہمارے اور ملک برادری کے مابین اختیار من ملک حلیم گل اور ملک عبدالودود کیساتھ تحریری طریقے سے عدالتی دستاویزات میں ہماری کندی کی حیثیت خوب معلوم ہے۔کنٹریکٹر نعیم جان نے اس حوالے سے کہا کہ ملک برادری علاقائی جرگوں اور بے سود مذاکرات کو بروئے کار لاتے  ہوئے ڈاکٹر خان عالم اور ڈاکٹر صابر شاہ کے ذریعے ہمارے مالی و میراثی حقوق کو پامال کرنے کی کوششوں میں مگن ہے جو کہ مسئلے کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔پریس کانفرس کے شرکا  سرفراز خآن،نعیم جان،عبداللہ خان اور انجنیئر نعمت اللہ نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہآ کہ مذکورہ جائیداد کی کرایہ اور تعمیرات پر فورا قانونی کارجوئی کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناسازگار حالات بننے کی تمام ذمہ داری ملک برادری پر ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -