چارسدہ،سابق ناظم طاہر عارف کی جے یو آئی میں شمولیت

چارسدہ،سابق ناظم طاہر عارف کی جے یو آئی میں شمولیت

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ)تنگی برہ زئی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم طاہرعارف جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں ان کی رہائشگاہ پر شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں جمعیت علما اسلام ضلع چارسدہ کے امیر شیخ الحدیث مولاناسیدگوہرشاہ، صوبائی جائنٹ سیکرٹری حاجی دانشمندخان، ضلعی جنرل سیکٹری مولاناڈاکٹرالہی جان، حاجی ظفرعلی خان، ضلعی ترجمان مولاناجمیل احمدترنگزئی، امیرتحصیل تنگی مولاناکمال شاہ، تحصیل جنرل سیکرٹری میاں اسفندیارباچا، ہارون خان تنگی، حسین احمدرشید امیرآباد،حاجی حنیف اللہ حسرت اور مولانامسلم جان کے علاوہ جے یو آئی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں طاہر عارف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اس وقت پورے قوم کی آواز بن چکے ہیں کیونکہ انہوں نے جس انداز سے قوم کے مسائل کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں جے یو آئی کے رہنماوں نے اپنے خطاب میں انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ مستقبل کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -