یمن یونیورسٹی صوابی میں طالبات کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز

یمن یونیورسٹی صوابی میں طالبات کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز

  

صوابی(بیورورپورٹ)ویمن یونیورسٹی صوابی میں طالبات کی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے اور کیمپس میں ایس او پیز کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے جامعہ کی کلاس رومز اور دفاتر کا دورہ کیا۔انھوں نے طلبہ سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی اور اساتذہ و ملازمین کو ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کرنے پر سراہا۔انتظامی عملے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں اور غیر معمولی حالات میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں۔ حکومت پاکستان نے انسداد کورونا کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں جن کی پوری دنیا پزیرائی کر رہی ہے۔اس مشکل وقت میں عوام کی جانب سے تعاون انتہائی ضروری ہے،عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی وجہ سے ہی اب پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آچکی ہے اور تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھل رہے ہیں۔تمام تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کے لئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملد رآمد کو یقینی بنائیں۔ ویمن یونیورسٹی صوابی میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے،تمام اساتذہ وملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں۔تمام کیمپس میں منعقدہ کلاسز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کویقینی بنایا جائے گا۔ ہمارے اساتذہ بھی طلبہ کی تعلیمی تربیت کے ساتھ انھیں اس وبا سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر تربیت فراہم کر رہے ہیں اور خود ان کی نگرانی کر رہے ہیں جو لائق تحسین ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -