پاکستان دنیا میں دیر پا قیام امن کیلئے اپنا کردارادا کررہا ہے: علی امین گنڈا پور 

      پاکستان دنیا میں دیر پا قیام امن کیلئے اپنا کردارادا کررہا ہے: علی امین ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے عالمی یوم امن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دیرپا قیام امن کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کر رہا ہے اور اس کا اقرار عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کیلئے پاکستان کا کردار پوری دنیا کے سامنے ہے اور پوری دنیا پاکستان کی ان کوششوں کو بے حد سراہا رہی ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات اور پرامن ذرائع پر زور دیا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں دیرپا قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے مطابق دیرینہ حل طلب مسائل کے حل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ آج کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود دنیا کا امن مسلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کی وجہ سے شدید خطرات سے دوچار ہے جس کے حل کیلئے دنیا کو اپنا متحرک کردار ادا کرنا ہو گا۔

علی امین گنڈا پور

مزید :

پشاورصفحہ آخر -