لورالائی ڈی جی خان ہائی وے پر ٹریفک حادثات کیخلاف  سگھر بائی پاس پر دھرنا

  لورالائی ڈی جی خان ہائی وے پر ٹریفک حادثات کیخلاف  سگھر بائی پاس پر دھرنا

  

لورالائی (این این آئی) لورالائی ڈیرہ غازی خان نیشنل ہائی وے پر آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہونے کیخلاف سگھر بائی پاس پر دھرنا دیا گیا اور بین الصوبائی قومی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کئی گھنٹے تک بند کر دیا گیا، شرکاء نے حکومت اور این ایچ اے سے مطالبہ کیا کہ شاہراہ کو ڈبل کیا جائے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہ پر ہائی وے پولیس فوری طور پر تعینات کی جائے اور ٹراما سینٹر بھی قائم کیا جائے تاکہ حادثے کی صورت میں زخمیوں کو فوری فسٹ ایڈ دی جاسکے اور سڑک پر پولیس کی تعیناتی سے امن وامان قائم اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا شرکاء نے کہا کہ سگھر بائی پاس پر قائم سبزی منڈی کو بھی جلد فعال کیا جائے اور تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی بھی جلد فراہم کی جائے تاکہ سبزی منڈی میں کسی قسم کی مشکلات زمیندار اور بیوپاری کو درپیش نہ ہوں۔

دھرنا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -