نوشہرہ،شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی،اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  نوشہرہ،شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی،اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ باباجی کلے میں شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی،اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان جاں بحق  نوشہرہ باباجی کلے میں شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی۔رسالپور پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ سے دو مہمان گولیاں لگ کر شدید زخمی ہسپتالی منتقلی کے دوران 25سالہ نوجوان عبدالامجید زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق باباجی کلے خویشکی میرہ میں تین بھائیوں طارق خان،خالد خان اور عادل کی شادی کی تقریب میں ملزم اسفندیار نے شادی کی خوشی میں اندھا دھن فائرنگ کرتے ہوئے دو مہمانوں مقتول عبدالامجید ولد جان محمد اور خیر الابرار ولد شیر بہادر کو گولیوں سے بھون ڈالا۔پولیس تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او سب انسپکٹر نیک زمان خان کے مطابق 25سالہ عبدالامجید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقلی کے دوران جابحق ہوگیا۔جبکہ دوسرے زخمی خیرالابرار کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول نوجوان عبدالامجید کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ملزم اسفیدیار فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -