پارا چنار،مسلح افراد کی فائرنگ سے دکاندار قتل 

    پارا چنار،مسلح افراد کی فائرنگ سے دکاندار قتل 

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)لوئیر کرم کے تحصیل علی زئی میں مسلح افراد کی فائیرنگ سے دکاندار دلدار کو قتل کردیا گیا شہریوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری اور علی زئی میں ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا پولیس زرائع کے مطابق لوئیر کرم کے علاقہ علی زئی میں مسلح افراد نے دکاندار دلدار حسین پر پستول سے فائرنگ کی جسے وہ موقع پر جانبحق ہوگیا حملہ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے شہریوں نے قتل کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انگریز دور میں قائم تحصیل علی زئی میں ایس ایچ او تعینات کرنے اور بگزئی پل پر دوبارہ چیک پوسٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں ایس ایچ او نہ ہونے کی وجہ سے پولیس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچی تب تک لاش پڑی رہی مقتول دلدار حسین جو کہ انتہائی غریب ہے نے ایک بیوہ اور پانچ بچے سوگوار چھوڑ دیئے ہیں کمانڈنٹ ٹل سکاٹس کرنل عطف مشتاق غمزدہ خاندان سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے غمزدہ خاندان کی نقد امداد کے ساتھ راشن بھی دیا اور کہا ک قاتل سزا سے نہں بچ سکتے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -