ملاکنڈ میں پولیو مہم کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی

ملاکنڈ میں پولیو مہم کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)ملاکنڈ میں پولیو مہم کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی۔گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک اور ڈی ایچ اوڈاکٹر وحید گل نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا اغاز کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحیداللہ بھی موجود تھے۔21ستمبر سے شروع ہونے والے پانچ روزہ پولیو مہم میں ضلع ملاکنڈ میں پانچ سال سے کم عمر ایک لاکھ چپس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 526ٹیمیں 103ایریا سپروائزر سمیت 32یوسی ایم اوزکی تربیت کامرحلہ پایہ تکمیل تک پہنچاگیا۔اس موقع پرپولیو کے ڈسٹرکٹ کواڈنیٹر ڈاکٹر مراد علی مہم کے تیاریوں کے بارے میں اراکین کوبتایا کہ کروناوبا ایس اوپیز کو ملحوظ خاظر رکھتے ہوئے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائے گے۔پولیو کے ڈسٹرکٹ کواڈنیٹر ڈاکٹر مراد علی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچے عمر بھر کی معذوری سے بچا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -