سینٹرل جیل اڈیالہ میں نو عمر قیدیوں کی تعلیم کا معیار متاثر کن ہے، نفیسہ شاہ 

   سینٹرل جیل اڈیالہ میں نو عمر قیدیوں کی تعلیم کا معیار متاثر کن ہے، نفیسہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راولپنڈی (این این آئی) سینٹرل جیل اڈیالہ میں خواتین قیدیوں اور نو عمر خطا کاروں کی تعلیم و تربیت فلاح و بہبود اور سہولیات کا معیار متاثر کن ہے جیلوں میں ایسے ہی ماحول کی ضرورت ہے جس سے قیدیوں کی اصلاح ممکن ہو سکے اور معاشرے میں باعزت شہریوں کی طرح زندگی گزار سکیں۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ اور احساس پروگرام کی کوآرڈینیٹر منزہ جاوید نے سنٹرل جیل اڈیالہ کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے دور ے کے دوران جیل میں کچن خواتین اور نوعمر قیدیوں کی بیرکس اور تربیتی مراکز میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ چوہدری اصغرعلی نے اس موقع پرجیل مینوئل کے مطابق مہیا کی گئی سہولیات اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی اصلاح اور بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نفیسہ شاہ