100 سے زائد طلبا کا کورنا ٹیسٹ مثبت،کالج کو سیل کردیا گیا 

100 سے زائد طلبا کا کورنا ٹیسٹ مثبت،کالج کو سیل کردیا گیا 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج تحصیل پہاڑپور کے ایک سے زائد طلباء و سٹاف میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے نتیجے میں کالج کی عمارت کو سیل کر دیا گیا جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2تحصیل کلاچی اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2تحصیل پہاڑپور میں بالترتیب ایک ایک طالب علم و سٹاف میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے نتیجے میں متعلقہ جماعت کو پانچ روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں سے متعلق ایس او پیز وضع کیے گئے تھے جن کے مطابق ایک کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں متعلقہ جماعت کو پانچ روز کیلئے بند کرنے جبکہ ایک سے زائد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مکمل عمارت کو پانچ روز کیلئے بند کرنے کے احکامات شامل تھے لہذا صوبائی حکومت کے احکامات اور پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت و دیگر طبی ماہرین کی مشاور ت سے بہتر عوامی مفاد میں یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -