پاک افغان بارڈر طور خم میں دیہاڑی مار مزدوروں اور ٹیکسی ڈرائیواروں کا احتجاجی دھرنا 

پاک افغان بارڈر طور خم میں دیہاڑی مار مزدوروں اور ٹیکسی ڈرائیواروں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر(بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم میں دیہاڑی مار مزدورں اور ٹیکسی ڈرائیواروں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھر نا دیا دھرنے میں تحریک لبیک کے امیر مولانا شفیق آمینی نے بھی شرکت کرکے خطاب کیا احتجاجی دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے طورخم مزدوریونین کے صدر فرمان شینواری،پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنماء عبدلرازق شینواری،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شاہ رحمان بازار یونین کے صدر جعفر شینواری اور دیگر نے کہا کہ طورخم میں 2500رجسٹرڈ مزدور ہیں اور سینکڑوں لوکل ٹیکسی ہیں جو روزانہ طورخم میں دیہاڑی کرکے اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کماتے ہیں چھ مہینوں سے بارڈر بند ہیں جسکی وجہ سے مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں جبکہ بارڈر بندش سے بے روزگا ری اور غربت میں مذید اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے لنڈیکوتل بازار کے تاجر بھی بارڈر بندش سے مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ جب بارڈر کھلا ہو تاہے تو روزگا ر چلتا ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو روزگار دیتا ہے عوام سے روزگار لیتا نہیں ہے لیکن طورخم میں روزگا ر کو جان بوجھ کر ختم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وہ غریب لوگ ہیں دیہاڑی کرکے اپنے بچوں کو پالتے ہیں جب دیہاڑی نہیں ملتی تو انکے گھروں میں پھر فاقے ہو تے ہیں احتجاجی دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے تحریک لبیک کے امیر شفیق آمینی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت عوام کو روزگا ر دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے حکومت خصوصا قبائلی عوام کا معاشی قتل عام بند کریں ہزاروں مزدور بارڈر بندش سے بے روزگا رہو گئے ہیں حکومت فوری طور پر انکو روزگار دینے کیلئے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ پاک افگان شاہر اہ پر ہزاروں مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں جسکے نیچے ڈرائیوار اور کلینر بے یا رومدگار پڑیں حکومت کو کوئی پروا نہیں ہے یہ طلم مزید نہیں ہونے دینگے جہاں پر ظلم ہو گا تحریک لبیک آواز اٹھائی گی