افغا ن فورسز کے فضائی حملے میں 40سے زیادہ جنگجو ہلاک 

    افغا ن فورسز کے فضائی حملے میں 40سے زیادہ جنگجو ہلاک 

  

کابل (این این آئی)افغان فضائیہ کے شمالی قندوز کے مختلف علاقوں میں طالبان مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر حملوں میں 40سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان وزارتِ دفاع نے فضائی بمباری میں صرف طالبان کی ہلاکتوں کا دعوی کیاہے جبکہ طالبان نے کہاہے کہ لڑاکا طیاروں کے حملوں میں 23 شہری مارے گئے۔ان میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ وزارتِ دفاع  نے کہا کہ صوبہ قندوز میں واقع ضلع خان آباد میں فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔جوابی حملوں میں دو کمانڈروں سمیت 40 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 40 عام شہری ہلاک ہوئے تاہم کسی طالبان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

جنگجو ہلاک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -