12 روز گزر گئے،موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی گرفتار نہ ہو سکا

12 روز گزر گئے،موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی گرفتار نہ ہو سکا

  

لاہور(آن لائن) موٹروے بداخلاقی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو پولیس 12 ویں روز بھی نہ پکڑ سکی۔موٹروے بداخلاقی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی کو پولیس کی مختلف ٹیمیں بھی گرفتار نہ کر سکیں جبکہ اداروں نے ملزم عابد تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا۔ ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے جال بچھا دیا گیا ہے، شفقت کی طرح عابد بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم عابد کو پکڑنے کے لیے 8چھاپا مار ٹیمیں کام کر رہی ہیں،کسی بھی اطلاع پر فوری کارروائی کے لیے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ملزم عابد کی تلاش کے لیے پولیس کی 8ٹیموں میں سی آئی ے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے اہلکار شامل ہیں۔ ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ مختلف اضلاع میں ملزم عابد کے تمام ٹھکانوں کے پیش نظر مربوط جال بچھا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ نے کہاہے کہ ابھی تک اس کیس کی تفتیش میں صرف 2 ملزمان ملوث پائے گئے جن میں سے شفقت گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ عابد کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

عابد علی

مزید :

صفحہ اول -